ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں کانگریس امیدوار نویدیت الوا کا اعلان: رکن اسمبلی منتخب ہونے پر 6مہینے میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر ہوگی

کمٹہ میں کانگریس امیدوار نویدیت الوا کا اعلان: رکن اسمبلی منتخب ہونے پر 6مہینے میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر ہوگی

Thu, 27 Apr 2023 19:58:57    S.O. News Service

کمٹہ :27؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) اگر عوام اس مرتبہ مجھے رکن اسمبلی کے طورپر منتخب کرتےہیں تو میں 6مہینوں میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کراؤنگا۔ کمٹہ اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار نویدیت آلوا نےاپنی انتخابی تشہیری مہم کے دوران ان خیالات کا اظہارکیا۔  

تعلقہ کے گوکرن اور برگی پنچایت حدود کے مختلف دیہاتوں میں تشہیری مہم چلاتے ہوئے نویدیت آلوا نے اپنے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے عوام سے کہاکہ 10مئی کو ووٹنگ ہوگی ۔ یہ صرف کمٹہ، گوکرن اور ہوناور کا مستقبل طئے نہیں کرے گا بلکہ پوری ریاست کا مستقبل طئے کرےگا۔ پانچ سال پہلے اکثریت نہیں ہونے کی وجہ سے مخلوط حکومت کیسے بنی ، کیا ہوا سب جانتے ہیں۔ اس کے بعد اقتدار پر آئی بی جےپی عوا م کو کتنے مسائل کا سامنا ہے، رشوت خوری کا کیا حال اچھی طرح پتہ ہے۔ اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرناٹک کی تاریخ میں اتنی رشوت خور حکومت کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ خود ٹھیکداروں نے ملک کےوزیرا عظم کو رشوت خوری کے متعلق خط لکھا ہے۔ جے ڈی ایس اور بی جےپی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ریاست میں جب کانگریس کی حکومت تھی تو کئی سارے ترقیاتی کاموں کو انجام دیاگیا ہے۔ خاص کر بھوکوں کا کھانا کھلانے کاکام کانگریس حکومت نےکیا ہے۔بی جےپی ،متوسط اور غریبوں کی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے مقامی رکن اسمبلی پر حملہ کرتےہوئے کہاکہ پچھلے 5برسوں میں انہوں نے کیا کام کیا ہے ہمارے سامنے ہے۔ حلقہ میں رکن اسمبلی کے خلاف لہر چل رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ  عوام جے ڈی ایس اور بی جےپی کو نہیں بلکہ کانگریس کو ووٹ دیں گے۔ کمٹہ حلقے کے کسی بھی مقام پر جائیں عوام کئی مسائل لےکر حاضر ہوتےہیں۔ اندرونی نالیوں کا مسئلہ ، پینے کے پانی کا مسئلہ ، سڑکوں پر لائٹ کا مسئلہ  ایسے کئی مسائل ہیں۔جن عوامی نمائندوں نے  ترقی کے کوئی کام نہیں کئےہیں انہیں انتخابات میں ووٹ کے ذریعے جواب دینےکی اپیل کی۔

نویدیت آلوا نے کہاکہ اگر میں منتخب ہواتو کمٹہ حلقہ کو ایک مثالی حلقہ بناؤنگا۔ میرے دو چھوٹے بچوں کا چھوٹا سا خاندان ہے ، گزربسر کے لئے میرے پاس بے شمار قوت ہے ، مجھے دولت کمانےکی ہوس بھی نہیں ہے، صرف عوامی خدمت کا جذبہ لے کر کمٹہ حلقہ سے عوام کی مدد چاہتاہوں۔ اب عوامی نمائندہ بنانے کی ذمہ داری عوام کی ہے۔ عوام کی جتنی امیدیں ہیں اس سے کہیں زیادہ کام کئےجانےکا انہوں نے تیقن دیا۔  اس موقع پر نویدیت آلوا کی بیوی میرا آلوا، ضلع کانگریس صدر سائی گاؤنکر، بلاک صدر ہونپا نایک، سریکھا ، پردیپ ، گایتری گوڈا وغیرہ موجود تھے۔


Share: